مسترد شدہ عناصر جھوٹ اور فریب سے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے، بی این پی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بی این پی کوئٹہ ضلعی کابینہ کا اجلاس سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری کے زیرصدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس کی کارروائی ضلعی جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو نے چلائی ،اجلاس میں ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ، فنانس سیکرٹری میر محمد اکرم بنگلزئی، خواتین سیکرٹری باجی منورہ سلطانہ ،انسانی حقوق سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ اور پروفیشنل سیکرٹری میر غلام مصطفی سمالانی نے شرکت کی ،اجلاس میں کوئٹہ کے مجموعی سیاسی صورتحال ،پارٹی کی تنظیم کاری اور آئندہ کا لائحہ عمل کے حوالے سے سیر حاصل بحث رہی اور کوئٹہ میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے ،کارنرمیٹنگ کے اہتمام ،شمولیتی پروگرام اور یونٹ سازی کے حوالے سے حکمت عملی تربیت دی گئی ،اجلاس میں گزشتہ دنوں معروف وبزرگ بلوچ قوم وطن دوست سیاسی رہنماءیوسف مستی خان کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ قومی تحریک اور بلوچستان کیلئے یوسف مستی خان کی ناقابل فراموش سیاسی وقومی جمہوری جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے اپنی پوری زندگی بلوچ قوم اوربلوچستان کے حقوق کیلئے وقف کرتے ہوئے جدوجہد میں گزاری اور طرح طرح اذیتیں وتکالیف کا سامنا کرتے ہوئے ناقابل شکست قربانیوں کی جدوجہد کیا ،اجلاس میں کہا گیا کہ بی این پی سردار اختر جان مینگل کی مدبرآنہ قیادت میں اہل بلوچستان کے قومی حقوق کے حوالے سے جس اندازمیں جدوجہد کررہی ہے اور اسکی نتیجے میں آئے روز پارٹی کی مقبولیت اور پذیرائی میں اضافہ کا سبب بن رہاہے لیکن چند مسترد شدہ عناصر جن کا کام صرف اور صرف اپنے ذاتی گروہی مفادات کے حصول ہیں اور وہ جھوٹ وفریب کے ذریعے یہاں کے باشعور لوگوں کے آنکھوں میں کسی بھی صورت دھول نہیں جھونک سکتے ہیں اور نہ ہی وہ حقیقت میں کامیاب ہونگے ایسے لوگوں کے کردار عمل اور گفتار سے یہاں کے باشعور عوام بخوبی واقف ہے کہ جنہوں نے ہمیشہ یہاں کے عوام کو محض ووٹ حاصل کرکے اپنے اقتدار کی سیڑھی بنا کر اپنے خاندانوں اور قریبی رشتہ داروں عزیز واقارب کو مراعات کا ساما ن کیا ہے اور اپنے اقتدار کے ایام میں حقیقی سیاسی کارکنوں کو نظریاتی فکری اور سینٹیفیکٹ جدوجہد دنیا کے تبدیلیوں کے سیاست سے انکے توجہ ہٹا کر انہیں کرپشن ،کمیشن ،پرسنٹیج اور گروہی مفادات دے کر قوم وطن دوستی اور حقیقی ،قومی ،جمہوری جدوجہد کے اصل مقصد کی طرف سے انکے توجہ ہٹا نے کی ناکام کوشش کی ہے ،جن لوگوں کو ایسے راستوں پر انہوں نے گامزد کرایا تھا آج وہی لوگ انکے سیاست سے بیزاری کا اظہار کررہے ہیں،انکے دور اقتدار سے بلوچستان کے عوام بخوبی واقف ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ انہی سوکالڈ نام نہاد ،قوم وطن دوست اور جمہوری واصولوں کے علمبردار وں نے بلوچستان کو جس انداز میں خون سے لت پت کرتے ہوئے آگ وخو ن کے بازار گرام کرکے بلوچ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ ،مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی ،بلوچ قومی وسائل کا کوڑوں کے داموں پر معائدے کے دوران آنکھیں بند کرکے محض اپنے اقتدار کو بچانے وذاتی مفادات کے حصول کیلئے گواہی کے دستخط کرکے لوٹ وکسوٹ میں عملی کردار ادا کیا اور بلوچستان میں فرقہ واریت ،مذہبی جنونیت ،بنیاد پرستی ،اغواءبرائے تاوان جیسے گھناونے اقدامات کو فروغ دینے کی کوشش کی ،وہ سیاہ ایام یہاں کے باشعور عوام کبھی نہیں بلاسکیں گے ،لیکن دوسرے طرف سردار اختر جان مینگل کی قیادت اوربلوچ قومی راشون سردار عطاءاللہ کان مینگل کے نظریے پر گامزن بی این پی نے 2018کے الیکشن میں یہاں کے عوام کیساتھ جووعدہ وعہد کیا تھا اور اقتدار کے بجائے اقدار کو فروغ دیا اسکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے حالانکہ بی این پی کیلئے یہ بہترین موقع تھا کہ وہ شراکت اقتدار کا حصہ بن کر وقتی طورپر بہت سے فائدے حاصل کرسکتے تھے لیکن پارٹی نے بلوچ لاپتہ افراد کے بازیابی ،سیندک ریکوڈک سمیت بلوچ قومی وسائل کی حق حاکمیت واک واختیار کے حصول گوادر میں قانون سازی ،لاکھوں کے تعداد میں افغان مہاجرین کی باعزت انخلاء،وفاق میں بلوچستان کے ملازمتوں کے چھ فیصد کوٹے پر عملدرآمد کرانے اور بلوچستان میں ڈویلپمنٹ کے حوالے سے میگا پروجیکٹ کے ڈیمانڈ کرکے یہ ثابت کیا کہ ہمیں اقتدار سے بلوچستان عوام کے اجتماعی قومی مفادات عزیز اور مقدم ہیںہمارے لئے گروہی مفادات کا کوئی معنی نہیں رکھتا ہے ،اجلاس میں پارٹی کارکنوں سے کہا گیا کہ وہ اپنے علاقوں میں پارٹی کو تنظیمی طورپر مضبوط بنائیں کیونکہ پارٹی کے ہر علاقہ میں جڑیں مضبوط ہیں اور کوئٹہ کے تمام شہری بلا رنگ ونسل مذہب پارٹی انکے اجتماعی حقوق کے ضامن اور یہاں کے ساحل وسائل میں برابری کے حق رکھتے ہیں ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہدائے 10اکتوبر عالمو چوک کے برسی کے حوالے سے تعزیتی جلسہ کلی عالمو میں منعقد ہوگا اور اس سلسلے میں حلقہ پی بی 29 ونزدیک علاقوں کے یونین سیکرٹریز ،ڈپٹی یونین سیکرٹریز ،ضلعی کونسلران کا مشترکہ اجلاس بروز بدھ 5اکتوبر شام 3بجے کو ہدہ میں پارٹی کے مرکزی رہنماء ایم پی اے اختر حسین لانگو کے رہائش گاہ پر منعقد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں