منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف کو مستقل حاضری سے استثنیٰ مل گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے ، عدالت پیشی کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی۔ لاہورکی احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی کیس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی،عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست کو منظور کرلیا اور شہباز شریف کو عدالت میں پیشی کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی ، دوسری جانب عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں