صوبائی حکومت نے بلوچستان کے اساتذہ کا دیرینہ مسئلہ حل کیا، ضیاءلانگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹیچر ڈے کو منانے کا مقصد آج کی نوجوان نسل کو اساتذہ کی اہمیت واحترام کے بارے میں تعظیم کو اجاگر کرنا ہے تاکہ طالب علم اپنے اساتذہ کی اسی طرح عزت کریں کریں جس طرح وہ اپنے والدین کی عزت کرتے ہیں کیونکہ اساتذہ کو ہمارے معاشرے اور دین میں روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے ۔مشیر داخلہ میر ضیاءنے کہاکہ میں اپنے اور پورے ملک کے اساتذہ کو عزت و احترام سے سلام پیش کرتا ہوں۔ کیونکہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے اساتذہ کرام کی وجہ سے ہو اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت اساتذہ کے فلاح و بہبود کے لئے بہترین اقدامات کر رہی ہے ،صوبائی حکومت بلوچستان کے اساتذہ کا اکریڈیشن کا درینہ مسئلہ حل کیا ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ اساتذہ کی عزت و تکریم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں