تفتان ریلوے ٹریک کو ٹرینوں کی آمد ورفت کیلئے بحال کر دیا گیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) تفتان ریلوے ٹریک کو ٹرینوں کی آمد ورفت کے لئے دوبارہ بحال کر دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق دالبندین ریلوے سیکشن کی بحالی کے بعد زاہدان سے پہلی فریٹ ٹرین ترکیہ سے امدادی سامان لے کر کوئٹہ پہنچ گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق زاہدان اور تفتان سے دو مزید ٹرینیں امدادی سامان لے کرآج کوئٹہ پہنچ جائیں گی، 95 بوگیاں امدادی اور دیگر تجارتی سامان لے کر 3 فریٹ ٹرینیں زاہدان اور تفتان سے کوئٹہ روانہ ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں