دبئی میں نیا مندر ہندو برادری کے لیے کھول دیا گیا

دبئی :دبئی میں نوتعمیر شدہ مندر ہندو برادری کے لیے کھول دیا گیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق ایک تقریب کے بعد مندر کے دروازے ہندو برادری کے لیے کھول دیے گئے۔خلیج ٹائمز کے مطابق اس نوتعمیر شدہ ہندو مندر کا افتتاح امارات کے وزیر برائے ہم آہنگی و بقائے باہمی(تسامح) شیخ نہیان بن مبارک النہیان چراغ جلا کر کیا۔یہ نیا مندر جبل علی میں تعمیر کیا گیا ہے جسے مقامی طور پر عبادت گزاروں کا گاوں بھی کہا جاتا ہے۔اس گاوں میں پہلے سے نو عبادت گاہیں موجود ہیں جن میں سات چرچ، گورونانک دربار اور سکھ گردوارہ بھی شامل ہیں۔مندر کی افتتاحی تقریب میں انڈیا کے متحدہ عرب امارات میں سفیر سمیت 200 افراد نے شرکت کی۔تقریب کے شرکا میں سرکاری افسران، مذہبی رہنما اور امارات میں مقیم انڈین کمیونٹی کے افراد شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں