سہ ملکی کرکٹ سیریز، افتتاحی میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دے دی

کرائسٹ چرچ (انتخاب نیوز)سہ ملکی کرکٹ سیریزمیں افتتاحی میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دے دی۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے 167 رنزبناتے ہوئے بنگلادیش کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا۔ قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر167 رنز بنا ئے وکٹ پر اوپنر محمد رضوان 78 رنز اور محمد نواز 6 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔میچ میں قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 7 ویں اوور میں 52 کے اسکور پر گری جب کپتان بابر اعظم22 رنز بنا کر مستفیض کی بال پر مہدی حسن کو کیچ دے بیٹھے بعد ازاں شان مسعود 31 ، افتخار احمد 13 ، حیدر علی 6 اور آصف علی 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ بنگلادیش کے اوپنر مہدی حسن 10 رنز پر محمد وسیم کی گیند پر پویلین لوٹ گئے جبکہ شبیر رحمان کو فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ محمد نواز نے 13ویں اوور میں بنگلادیشی بیٹر لٹن داس کو 35 رنز پر کیچ آؤٹ کیاجس کے بعد محمد نواز اگلی ہی گیند پر پاکستان کے لیے مصدق حسین کی چوتھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، پانچویں وکٹ فاسٹ بولر نے شاہنواز دھانی اور چھٹی وکٹ نائب کپتان شاداب خان نے لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں