ایکنک، افغان طلبا کیلئے پونے 13 ارب کی اسکالرشپس کی منظوری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) افغان طلبا کیلئے پونے 13 ارب کی اسکالرشپس کی منظوری دے دی گئی ۔ گزشتہ روز ایگزیکٹو کمیٹی آف دی نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک)کا اجلاس اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں 43 ارب79 کروڑ ستر لاکھ روپے مالیت کے نولونگ ملٹی پرپز ڈیم کے نظر ثانی شدہ منصوبے سمیت اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ۔اجلاس میں افغان طالب علموں کےلئے علامہ اقبال سکالر شپ پروگرام کی منظوری دی گئی اور اس ضمن میں 12ارب 74روپے مختص کئے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں