چاغی، گاڑی نے بچی کو کچل ڈالا، نوکنڈی حادثے میں زخمی شخص چل بسا
چاغی (انتخاب نیوز) دالبندین کے علاقے گھٹ بروت میں سات سالا بچی کو گاڑی نے کچل ڈالا بچی جاں بحق ہسپتال ذرائع کے مطابق گھٹ بروت کے علاقے میں 7 سالا بچی سدرہ نامی کو گاڑی نے کچل ڈالا بچی کو مقامی ہسپتال لایا گیا بچی جانبر نہ ہوسکی ڈرائیور کو انتظامیہ نے گرفتار کر لیا۔ دریں اثناءنوکنڈی کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں لشکر خان سمالانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ گزستہ روز نوکنڈی کے قریب آرسی ڈی شاہراہ پر ایرانی پک اپ گاڑی اور ایرانی ٹرالر کے مابین خوفناک تصادم کے نتیجے میں5 افراد زخمی ہوگئے تھے جنہیں ابتدائی طبی امداد کےلئے نوکنڈی ایف سی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ زخمیوں کو مزید طبی امداد کے لئے کوئٹہ دالبندین ریفر کیا گیا تھا۔ زخمیوں میں سے لشکر خان سمالانی کوئٹہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، ہسپتال ذرائع کے مطابق باقی زخمیوں کی حالت خطر سے باہر ہے۔


