اقوام متحدہ میں روس کیخلاف قرارداد پیش، پاکستان اور بھارت کا حصہ لینے سے گریز

نیویارک(انتخاب نیوز) اقوام متحدہ نے یوکرین کے متعدد علاقوں کے روس میں انضمام کی شدید مذمت کرتے ہوئے قرارداد پیش کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکا کی جانب یوکرین کے متعدد علاقوں کے روس سے ملحق ہونے پر مذمتی قرار داد پیش کردی گئی جس پر 143 اراکان ممالک نے ووٹ دیا۔امریکا کی کوششوں کے باوجود 35 ممالک نے روس کے خلاف ووٹنگ میں حصّہ لینے سے گریز کیا جس میں پاکستان اور بھارت بھی شامل ہیں۔قرارداد میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ روس کی جانب سے سرحدوں میں تبدیلی کو تسلیم نہ کریں اور ماسکو سے ’فوری اور غیرمشروط طور پر اپنے فیصلے واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ووٹ سے روس کے خلاف عالمی اتحاد ظاہر ہوتا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کبھی بھی جعلی ریفرینڈم کو تسلیم نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ بھارت کی امریکا کے ساتھ شراکت داری بہت زیادہ ہے مگر روس کے ساتھ بھی قریبی تعلقات تاریخی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 ستمبر کو صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کے چار علاقے روس میں ضم کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں