قازقستان، وزیراعظم شہباز شریف کا سیکا کانفرنس سے خطاب

آستانہ(انتخاب نیوز)قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایشیاءمیں روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق سیکا کے چھٹے سربراہ اجلاس سے وزیراعظم شہباز شریف خطاب کر رہے ہیں۔ خطاب میں انھوں نے کہا کہ ہم امیدکرتے ہیںکہ بھارت کشمیریوں کوان کا پیدائشی حق ،حق خودارادیت دے گا،پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ملکوں کیساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔۔۔بھارت جمہوری ملک ہونے کا دعوٰی کرنےکے باوجود مقبوضہ جموں کشمیر میں فوجی طاقت استعمال کررہا ہے،پاکستان بھارت کی جانب سے بامقصد مذاکرات کی توقع رکھتا ہے،بھارت پر منحصر ہے کہ وہ با معنی مذاکرات سے ایشیا میں پائیدار امن کیلئے کردار ادا کرے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان دہائیوں سے 40لاکھ سے زائد افغانیوں کی میزبانی کررہا ہے۔دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں۔پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے متحد ہوکر دہشتگردی کو شکست دی،چین پاکستان اقتصادی راہداری روڈ اینڈ بیلٹ انیشوٹیوکا ایک اہم منصوبہ ہے۔سی پیک منصوبے سے پورے خطے میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی۔عالمی برادری کو افغانستان میں پائیدار امن کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔انھوں نے مزید کہا کہ3 کروڑ سے زائد سیلاب متاثرین کی بحالی چیلنج ہے۔اقوام متحدہ کی اپیل اور دوست ملکوں کی مدد پر مشکور ہیں۔ہمارا پختہ عزم ہے کہ عوام کے تعاون سے جلد اس چیلنج پر قابو پالیں گے،موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو سیلاب کی شکل میں غیر معمولی صورتحال کا سامناہے۔حالیہ سیلاب سےپاکستان کو30ٹریلین کانقصان ہواجس اپنے وسائل سے پورا کرنا ممکن نہیں۔پاکستان سیکا تنظیم کے بانی ارکان میں شامل ہے ، تنظیم کی بنیاد 1992ءمیں رکھی گئی تھی، 27 ملک اس تنظیم کے ارکان میں شامل ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ روس، ترکی، ایران اور ازبکستان کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں