شام،دمشق میں فوجی بس دھماکےکاشکار،17 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

دمشق(انتخاب نیوز)شام کے علاقے دمشق میں فوجی بس دھماکےکاشکار،جس کے نتیجہ میں 17 شامی فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے ہیں، تفصیلات کے مطابق دمشق کے دیہی علاقے الصبورہ میں ایک دھماکہ ہوا، جس میں ایک فوجی بس کو نشانہ بنایا گیا، خبر کے مطابق آبزرویٹری نے ابتدائی نتائج کے طور پر دھماکے میں کم از کم 17 افراد کی ہلاکت کا اشارہ دیتے ہوئے وضاحت کی کہ زخمیوں کی موجودگی کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، اس کے علاوہ دیگر کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے کی کسی تنظیم ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں