بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال دیدی

کوئٹہ :بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے آل پاکستان بین الصوبائی وکلا نمائندگان کانفرنس و ممبران جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق بمورخہ 2022-10-14 کو بلوچستان کے تمام ڈسٹرکٹ بارز میں ہڑتال کی کال دی ہے۔ ہائی کورٹ بار نے بین الصوبائی وکلا نمائندگان کانفرنس و ممبران جوڈیشیل کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ سرکٹ بینچز سبی، تربت، خضدار اور لورالائی کو ریگولرائز نہ کرانے کے خلاف کل 14 اکتوبر کو ملک گیر عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے بلوچستان بار کونسل کے اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر کے وکلا کو ہدایت جاری کردی کہ بلوچستان کے وکلا یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کل 14 اکتوبر کو ہائی کورٹ اور تمام ڈسٹرکٹ کورٹس میں عدالتی کاروائی سے بائیکاٹ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں