’میرا جسم میری مرضی‘، بھارتی اداکارہ کا ناک کی سرجری کے بعد تنقید پر جواب

(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن نے ناک کی سرجری کرانے کی تصدیق کردی۔بھارت کے معروف اداکار کمل ہاسن کی بیٹی شروتی ہاسن ناک کی سرجری کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ناک کی سرجری پر اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم اب شروتی نے ایک پروگرام میں اس معاملے پر کھل کر بات کی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ میں نے خوبصورت دکھنے کیلئے سرجری کرائی ہے اور لوگ اس حوالے سے کیا کہتے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی اس پر وضاحت دوں گی۔ شروتی کا کہنا تھاکہ اگر میں اپنے چہرے کو خوبصورت بنانا چاہتی ہوں تو کسی کو کیا مسئلہ ہے؟ میرا جسم ہے اور میری مرضی ہے جیسے چاہوں ویسے رہوں۔خیال رہے کہ شروتی ہاسن اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکارہ بھی ہیں اور بالی وڈ اور تامل فلم انڈسٹری میں کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں