بلوچستان پنجاب شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات معمول بن گئے
کوہلو (انتخاب نیوز) بلوچستان پنجاب شاہراہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے جس کے باعث شاہراہ پر آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں گزشتہ روز رکھنی کے قریب بواٹہ کے مقام پر ٹرک الٹنے کے باعث راہ گیر جمل خان جاں بحق جبکہ بچی زخمی ہوگئی ہیں جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ٹرک اور گاڑیوں کے الٹنے کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ 5افراد زخمی ہوئے ہیں بلوچستان پنجاب ہائی وے کی عدم توجہ کے باعث قومی شاہراہ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث یومیہ ہزاروں کی تعداد میں سفر کرنے والے مسافروں کی زندگیا ں غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔
Load/Hide Comments


