صدر عارف علوی نے ریکوڈک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ریکوڈیک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا۔صدرِ مملکت کی جانب سے ریکوڈک ریفرنس میں عدالتِ عظمیٰ سے غیر ملکی کمپنی سے معاہدے پر رائے لی جائے گی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ریکوڈک ریفرنس منظور کیا تھا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا ہے۔اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر ا?ئین کے ا?رٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ ا?ف پاکستان میں ریکوڈک پراجیکٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دی تھی۔ایوانِ صدر کے مطابق وزیرِ خزانہ کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی اور ٹیتھیان کاپر کمپنی پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اس سال مارچ میں ریکوڈک پراجیکٹ کے تصفیے اور بحالی کے لیے ایک فریم ورک پر اتفاق کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں