لورالائی، طالبعلم کے قتل میں ملوث مشتبہ ملزم کے والد اور بھائی گرفتار

لورالائی (انتخاب نیوز) لورالائی میں قتل ہونیوالے طالب علم کے قتل میں ملوث مشتبہ قاتل کے والد اور بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔ گزشتہ روز قتل ہونے والے طالب علم محمد اسرار کے مبینہ مشتبہ قاتل کے حوالے سے ملنے والے شواہد اور سراغ لگنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر جمیل احمد رند نے لیویز کے ہمراہ چھاپہ مار کر قاتل کے والد اور بھائی کو گرفتار کرلیا، مشتبہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، مشتبہ ملزم کی گرفتاری سے کئی دیگر لوگوں کے بھی شامل ہونے کے انکشافات کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں