جیکب آباد، دیوار گرنے سے بچی جاں بحق، فائرنگ سے دو افراد قتل

جیکب آباد (نمائندہ انتخاب) جیکب آباد میں گھر کی دیوار گرنے سے بچی دب کر فوت ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی حدود گاو¿ں عبدالحمید جعفری میں گھر کی دیوار گرنے کے نتیجے میںعبدالشکور سرکی کی 10سالہ بچی رضوانہ ملبے تلے دب کر فوت ہوگئی ۔ علاوہ ازیں جیکب آباد کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے بلیدی برادری کی معزز شخصیت جاں بحق ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو کے دوداپور تھانہ کی حدود تاجا شاخ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے بلیدی برادری کی معزز شخصیت میر اسلم بلیدی کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، اطلاع پر بلیدی برادری کے لوگوں نے پہنچ کر زخمی کو سول اسپتال جیکب آباد منتقل کیا جہاں زخمی کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے اسے لاڑکانہ کی اسپتال منتقل کیا گیا لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال میں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگئے، مقتول میر اسلم بلیدی کے ورثہ کے مطابق وہ صبح کے وقت اپنی زرعی زمین کی طرف گئے تھے جہاں سے وہ واپس اپنے گا¶ں جارہے تھے کہ تاجا شاخ پل کے مقام پر مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ قتل ہوگئے، ورثہ نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، مقتول کی لاش ان کے آبائی گا¶ں امیر آباد لائی گئی۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں فی الحال واقعہ کس بنیاد پر پیش آیا ہے معلوم نہیں ہوسکا، جلد قاتلوں کا سراغ لگا کر گرفتار کیا جائے گا۔ دریں اثناءجیکب آباد میں دودھ فروش نوجوان قتل، ملزمان فرار۔ جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود بولان پیٹرول پمپ کے قریب گا¶ں آباد سے جیکب آباد شہر دودھ فروخت کرنے کے لیے آنے والے نوجوان وزیر علی انڑ کو موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے، اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثہ کے حوالے کی گئی، مقتول نوجوان کے ورثا کے مطابق ہمارے نوجوان کو زمین کے تنازعے پر قتل کیا گیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق نوجوان کو سیاہ کاری کے معاملے میں جاری دیرینہ تنازعہ میں قتل کیا گیا ہے پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے تاہم آخری اطلاعات تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں