پنجگور چیدگی جیرک بارڈر کی بندش کیخلاف احتجاج، تسپ کے مقام پر روڈ بلاک

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور چیدگی جیرک بارڈر پوائنٹس کی بندش کیخلاف عوام کا احتجاج، تسپ کے مقام پر روڈ بلاک کرکے ٹریفک کو جام کردیا گیا، جمعہ کے روز جرگہ بلانے کا فیصلہ۔ پنجگور کے کاروباری افراد اور قبائلی معتبرین کی جانب سے میر ہیبتان زہروزہی اور میر عبدالرحمن ملازئی کی قیادت میں چیدگی اور جیرک بارڈر میں عوام کا روزگار بند کرنے کیخلاف احتجاج کرکے اسٹار چوک تسپ میں روڈ کو بلاک کردیا۔ احتجاج کرنے والوں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ اور ایف سی حکام چیدگی بارڈر کے حوالے سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری نہیں کررہے، بارڈر کو تمام پراسز کی تکمیل کے بعد کھولنے کے وعدوں کے باوجود گاڑی والوں کو جانے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات کو فوری طور تسلیم کرکے چیدگی ڈیزل پوائنٹ سے ٹینکیوں کو ہٹایا جائے بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں