حق دو تحریک کا کوئٹہ میں احتجاج، حکومت کو 31 مطالبات پیش کردیے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) حق دو تحریک کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرہ کی قیادت چیئرمین حق دو تحریک کوئٹہ بشیر خان اور حافظ رحمت اللہ نورزئی نے کی مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر اُنکے مطالبات درج تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے عوام کے مفاد میں 31مطالبات حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام کو پیش کئے ہیں لیکن مفاد پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا ہے آج کے اس احتجاجی مظاہرہ کے توسط سے ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے مطالبہ کو منظور کیا جائے حق دو تحریک کوئٹہ کے 31مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوا تو حق دو تحریک کوئٹہ شہر کے اہم شاہروں پر احتجاجی مظاہروں کے علاوہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کریگی۔
Load/Hide Comments


