قلات، مسلح افراد نے نجی کمپنی کا موبائل ٹاور دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا
قلات (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے نیمرغ "رہوں”میں نامعلوم افراد نے نجی کمپنی کے نصب شدہ موبائل ٹاور دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا، علاقے میں موبائل فون سروس معطل، لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے نیمرغ میں”رہوں” کے مقام میں ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے یوفون کمپنی کے نصب شدہ ٹاور کو بارودی مواد سے اڑا دیا جبکہ ٹاور کے مشینری و بیٹری سمیت دیفر آلات کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا ٹاور اڑانے کے بعد علاقے میں موبائل فون سروس مکمل معطل ہوگئی۔ یاد رہے کہ اس سے چند مہینے قبل قلات ہی کے علاقوں گزگ، جوہان، کشان شیخڑی میں بھی نا معلوم مسلح افراد نے مذکورہ یوفون کمپنی کے موبائل ٹاور کو بارودی مواد نصب کرکے تباہ کردیا تھا۔
Load/Hide Comments


