چین فیکٹری دھماکہ میں 2 افراد ہلاک، 8 زخمی ہو گئے

بیجنگ:چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو میں ایک فیکٹری میں دھماکہ کے بعد 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ چینی ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ ضلع دانیانگ کے علاقہ میں واقع جوتوں کے لئے گلو تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں صبح کے وقت پیش آیا۔ دھماکہ سے فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 2 افراد ہلاک ہو گئے اور 8 خمی ہوئے۔ مقامی پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی سہولیات کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں