عمران نیازی نے قرض لو اور بھیگ مانگو کی بنیاد پر ملک چلایا، آغا محمود شاہ

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور جمعیت علماءاسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی سید آغا محمود شاہ نے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ ،حاجی عطاءاللہ ،حاجی عبدالعزیز اور دیگر علاقائی قیادت کے ہمراہ تسپ درالتوحید میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت نے مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پی ڈی ایم کے ساتھ ملکر طویل جدوجہد کے زریعے عمرانی حکومت کو گھر بھیجا ہے،موجودہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ملک کی معیشت بہتر ہو اور ملکی پییہ چل پڑے ۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی میں کافی مشکلات آئے سیلاب اوربارشوں سے بلوچستان میں 90 فیصد علاقے متاٹر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے قرض لو اور بھیگ مانگو کی بنیاد پر ملک چلایا چارسالوں کا گند چار ماہ میں صاف نہیں ہوسکتا حکومتوں میں جانا نکلنا سیاست کا حصہ ہے جام کمال نے نمائندوں کو بائی پاس کرکے غیر منتخب لوگوں کو فنڈز دیئے تھے ہم نے اس بنیاد پر جام کے خلاف گئے اور اسکی حکومت ختم ہوگئی ہمیں قدوس بزنجو نے دعوت دی کہ حکومت میں آجائیں مگر قدوس سے بات نہ بن سکی ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی شروع دن سے یہ کوشش تھی کہ موجودہ حکومت نہ چلے انہوں نے کہا کہ کامیاب ورکرز کنونشن پر ضلعی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں