پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں تاریخی سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں تاریخی سورج گرہن آج ہوگا محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج مورخہ 25 اکتوبر 2022 بروز منگل کو ہوگا جو کہ ملک پاکستان سمیت دیگر ممالک میں سورج کو گرہن لگے گا جس کا مشاہدہ جزوی طور پر پاکستان میں بھی کیا جائے گا جس میں کراچی بھی شامل ہے اور اس کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا جبکہ جنوب مغربی ایشیا، یورپ، شمالی افریقہ کے ممالک میں دیکھا جائے گا۔ سورج گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 59 منٹ 21 سیکنڈ پر شروع ہوگا جبکہ 4 بجکر 16 سیکنڈ پر عروج پر ہوگا اور اختتام شام 6 بجکر 2 منٹ 12 سیکنڈ پر ہوگا محکمہ موسمیات کے مطابق ملک پاکستان کے علاوہ رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن یورپ کے بیشتر حصوں، ایشیا کے مغربی حصوں شمالی افریقہ سمیت مشرقی وسطی میں بھی دیکھا جائے گا۔ جزوی سورج گرہن ایسی صورتحال کو کہتے ہیں جب دوران گرہن چاند سورج کو 30 فیصد ڈھک رہا ہو اور زمین تک سورج کی روشنی جزوی طور پر مدھم ہو جائے البتہ یہ بھی ممکن ہے کہ زمین کے ایک مختصر حصے پر تو مرکزی سورج گرہن ہو مگر ایک بڑے حصے پر جزوی گرہن نظر آئے گا سورج گرہن کے حوالے سے ضروری ہدایات پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے جب سورج گرہن کے وقت عروج پر ہو خصوصا 5 بجے براہ راست سورج کو دیکھنے سے گریز کریں سورج کو گرہن والے خاص عینک کے بنا ہرگز نا دیکھا جائے کیونکہ اس سے آپ کی آنکھوں کی ریٹینا کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور بینائی جانے کی بھی امکانات ہوتے ہیں اکثر حضرات اپنے موبائل ویڈیو ریکار، پن ہول، بینوکیولرس اور ٹیلی سکوپ سے سورج گرہن کا نظارہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس سے گریز کریں اس سے سیدھا آپ کی آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے عام سورج والے کالے چشمے سے ہرگز سورج گرہن ہوتے دیکھنے کی کوشش نا کریں اس سے بھی آپ کے آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ 7 اور 8 نومبر 2022 چاند کو بھی گرہن لگے گا جو کہ پاکستان سمیت ان ہی ممالک میں دیکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں