پنجگور، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور کے علاقے خدابادان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے خدابادان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے الطاف ولد اقبال نامی شخص کو قتل کردیا۔ ریسکیو رضا کاروں نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


