بلوچستان بھر میں بجلی کو 2 فیز پر دوبارہ بحال کیا جائے، مرکزی کسان اتحاد
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کسان اتحاد کے مرکزی صدر عبدالرحمان باٹ کی قیادت میں زمینداروں کے وفد میں گزشتہ روز کیسکو چیف بلوچستان سے ملاقات کی مذاکرات کے بعد فیصلہ ہوا کہ 5نومبر تک بلوچستان بھر میں بجلی کو 2فیز کو دوبارہ بحال کیا جائیگا تاکہ زمیندار بلوں کی ادائیگی کیلئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے بلوں کی معافی یا ادائیگی کو یقینی بنائینگے اس موقع پر عبداالاحد افغان ناصر خان مشوانی ملک عصمت کاکڑ ، حاجی رازق ، میرام بخش ، نجیب سمالانی اور دیگر بھی موجود تھے وفد نے کیسکو چیف بلوچستان کو بلوچستان بھر میں بلوں کی ادائیگی کیلئے کیسکو کی جانب سے بجلی کو 2فیز کیا گیا ہے اپنی مشکلات سے کیسکو چیف کو آگاہ کیا مذاکرات کے بعد کسیکو چیف نے 5نومبر تک بلوچستان کے تمام فیڈروں کے بجلی کو بحال کرنے کے احکامات جاری کئے 25اکتوبر سے صوبے کے تمام فیڈروں پر بجلی بحال ہوجائیگی کسان اتحاد کے مرکزی صدر عبدالرحمان باٹ نے کیسکو چیف کو یقین دلایا کہ اِس دوران و وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے بلوچستان کے ذمہ داروں کے ذمہ بلوں کی معافی یا بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنائینگے ۔


