خضدار، فیروز آباد میں قائم دو اسکولوں کی عمارتیں ویران، تدریسی عمل معطل

خضدار (انتخاب نیوز) فیروز آباد کے علاقے میں عرصہ دراز سے دو اسکول غیر آباد۔ایک اسکول کِلی زہری میں ہے اور آج کل ان میں منشیات فرخت ہوتی ہے جبکہ دوسرا اسکول سلیزئی میں ہے۔ مذکورہ اسکول کی عمارتیں تو ہیں اور ماضی میں ان اسکولوں میں باقاعدہ طور پر اساتذہ بھی تعینات تھے اور بچوں کو پڑھایا جاتا تھا مگر محکمہ تعلیم نے ان اسکولوں سے اپنی توجہ ہٹا دی اور اسکول کچھ ہی دنوں بعد بند ہوگئے، جو اب بھوت بنگلے کا منظر پیش کررہے ہیں۔ علاقے کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے پانچ چھے کلومیٹر دور جانا پڑتا ہے۔ علاقہ مکینوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ دونوں اسکولوں کی عمارتیں دوبارہ تعمیر کرکے تدریسی عمل بحال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں