اوتھل پولی ٹیکنیک کالج کو بند کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے،بی ایس او ( پجار)

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( پجار ) کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کے عرصہ دراز سے بلوچستان میں تعلیمی اداروں کی بندش اور کالج و یونیورسٹیوں کے املاک کو دیگر اداروں کو دینا ایک رواج بن گیا ہے ،خضدار وومن یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کے بعد اب ان کرپٹ اور بلوچ دشمن مافیا کی نظر اوتھل کے کالج اور یونیورسٹی پہ ہے کے کسی طرح وہاں بھی اجاراہ داری و ٹھیکیداری کا دھندہ شروع ہو سکے ،جسے کسی صورت قبول نہیں کرتے۔ترجمان نے مزید کہا کے ہماری اولین ترجیح ہے کے تعلیمی اداروں کو محفوظ اور سہولیات کے فقدان کو ختم کرکے ایک اچھی تعلیمی ماحول میں طلباء کا درس و تدریس جاری رہے لیکن ایک دفعہ پھر سے کچھ ضمیر فروش اور سفارشی لوگ نا صرف اس تعلیمی ادارے کے املاک پہ قبضہ جما رہے ہیں بلکے پولی ٹیکنیک کالج اوتھل کے بندش کے درپے ہے ہم واضح بتانا چاہتے ہیں کے اوتھل کالج کی بندش و قبضہ گیریت ہرگز قبول نہیں اور اگر کسی بھی یونیورسٹی یا اس کے سفارشی و امپورٹڈ وایس چانسلر کو بلوچ طلبائ کے پڑھائی اور تعلیمی اداروں سے مسلہ ہے تو ان واضح بتانا چاہتے ہیں کے ان کے تعیناتیوں کو ہم نے کبھی قبول نہیں کیا اگر ادارے بنانے ہے تو اس کے منصوبہ بندی کے لئے کروڑوں روپے لے کر بنا منصوبہ بندی کے چھوٹے اسکول اور کالجز میں یونیورسٹی کے کیمپس بنانا اور پھر ٹیکنیکل کالجز کو بند کرنا ایک سازش اور بلوچ تعلیم دشمن پالیسیوں کا حصہ ہے۔ہم مطالبہ کرتے ہے کے انجینئرنگ یونیورسٹی کو فوری اس کے اپنے کیمپس میں شفٹ کیا جائے اور پولی ٹیکنیک ہاسٹل اور کالج سے غیر متعلقہ و انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے بیجھے غنڈوں کو فوری نکال دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں