عمران خان بیرونی ایجنٹ ہیں ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،صلاح الدین ایوبی

کوئٹہ /چمن ( )جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری مالیات رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی نے چمن اور قلعہ عبداللہ کے زیر اہتمام عظیم الشان ورکرز تربیتی کنونشن کی کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کو مسترد کرچکے ہیں ، عمران خان کے بارے میں قیادت نے دس سال پہلے کہا تھا کہ یہ بیرونی ایجنٹ ہیں ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ،آج سب نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے موقف کو تسلیم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بداخلاقی کی سیاست کو ہمشہ کیلئے دفن کردیا، روز روز نئے ڈرامے فلاپ ہونے والے ہیں، والدین اپنے بچوں کو گمراہ پارٹی سے دور رکھیں، جمعیت علمائ اسلام کی سیاسی جدوجہد اور ولولہ انگیز تحریک کا سلسلہ جاری وساری ہے ، حالیہ عارضی تبدیلی منزل نہیں ، ملک کو آزاد ، خودمختار اور معاشی طور پر مستحکم بنانا اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کو امریکہ اور آئی ایم ایف کا غلام بنا کر آب قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش دراصل وہ خوف ہے جن کی وجہ عوام پوچھ رہےہیں کہ پونے چار سال کونسا وعدہ پورا کیا گیا، اور خالی خول جزباتی نعروں کے ذریعے ملک کے اداروں کے تقدس اور وقار کو مجروح کیا گیا، عمران خان کے دور حکومت میں انڈیا اور اسرائیل کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے قادیانی لابی کو کھلی چھوٹ دے رکھی تھی، اس بات کی گواہی ان کے دور کے وفاقی وزیر مذہبی امور نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں دی ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک دشمن اور شدت پسند جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے،اقتدار سے الگ ہونے کے بعد ملک کے حساس اداروں پر رقیق حملے اور الزامات لگاکر ملک دشمن ملکوں کو خوش کیا جارہا ہے،اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔ حواس باختگی اور باو¿لے پن کے شکار عمران نیازی جو لب لہجہ استعمال کررہا ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ ملک کے خیرخواہ نہیں خود پسندی اور خواہش کا رسیا اور غلام ہے ،جنہوں نے نسل نو کو اخلاقی پستی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کی جس کی روک تھام ہر پاکستانی مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام کی سیاسی جدوجہد اور ولولہ انگیز قیادت ہی کی بدولت ناسور جیسی حکومت کا خاتمہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں