بولان کی تحصیل بھاگ سے کوئٹہ آنے والی 2.D کار کو راہزنوں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا
ٍڈھاڈر (آئی این پی) بولان کی تحصیل بھاگ سے کوئٹہ جانے والی 2.D کار کو راہزنوں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز گوٹھ کلری کے مقام پر6افراد نے اسلحہ کے زور پر کار میں سوار ڈرائیور مدثر سے 5000 اور ٹچ موبائل،شبیر کلواڑ سے موبائل اور 3000، آصف سے دس تولہ سونا اور 5000،گلبہار کلواڑ سے 3000 روپے چھین کر فرار ہو گئے، واضح رہے بھاگ میں چوری کی وارداتوں کے اضافے کے باعث بھاگ کی عوام اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


