پنجگور سے لاش بر آمد، خضدار ٹریفک حادثے میں زخمی طالبعلم چل بسا

پنجگور، خضدار (انتخاب نیوز) پنجگور میں ایک شخص کی لاش بر آمد کر لی گئی۔ پو لیس کے مطابق بدھ کو پنجگور پیرے جہلگ سے مقبول احمد ولد الیاس سکنہ اوستہ محمد کی شخص کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں،واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔علاوہ ازیں خضدار میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہو نے والے طالب علم جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیر عمرکے مقام پر پک اپ گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ مدرسے کا طالب علم زخمی ہوا تھا جنہیں علاج کے لئے کراچی منتقل کردیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور جاں بحق ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں