عمران خان پر حملے کیخلاف بروز جمعہ بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہوگا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان نزیر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف جمعہ کے روز بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، پارٹی تنظیمات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ بروز جمعہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی جانب سے صوبہ بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، عمران خان نے جن قاتلوں کی نشاندہی کی ہے ان پر ایف آئی آر درج کرکے فوری طور پر گرفتار کرنا ہمارا مطالبہ ہے، عمران خان پر حملہ پاکستان پر حملہ سمجھتے ہیں، پاکستان میں قاتلوں کی بھرمار ہوچکی ہے وہ جس کو چاہتے ہیں قتل کر دیتے ہیں اور پاکستان کے اقتدار کے ایوانوں پر قابض رہنے کے لیے ملک میں خون خرابہ کی سیاست چاہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس سے اپیل کرتی ہے کہ عمران خان پر جن لوگوں کی قاتلانہ حملہ کیا ہے اس کے خلاف از خود نوٹس لیا جائے۔ علاوہ ازیں انجمن تاجران بلوچستان کا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں