پنجگور کے علاقے گوارگو سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد

کوئٹہ ( نمائندہ انتخاب) پنجگور کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے گوارگو سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کو ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا مزید کارروائی پنجگور پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں