کسی سیاسی پارٹی کو روزی روٹی کا سودا کرنے نہیں دیں گے، پنجگور بارڈر کمیٹی

پنجگور (انتخاب نیوز) بارڈر کمیٹی پروم کی جانب سے پروم تحصیل جاہین میں ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا، جلسہ میں بارڈر کمیٹی پروم کے رہمناء عابد اشرف، عارف مولجان، مولانا محمد اکرم، مولانا عابد بلوچ، حاجی عبداللہ، ملا محمد امین، عبداللہ صالح، فہد ابراہیم نے حطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای ٹیگ سسٹم عوام نے بائیکاٹ کیا ہے، کسی سیاسی پارٹی کو اپنی روزی روٹی کا سودا کرنے نہیں دیں گے، دو سال سے ای ٹیگ کے نام سے عوام کی تذلیل کی جارہی ہے، اب چپ نہیں رہیں گے، ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیں بہادری اور دلیری کی لوریاں سنائی ہیں، ان کے نام داغدار ہونے نہیں دیں گے، تاریخ گواہ ہے کہ پروم میں ماضی میں سردار ی نظام کیخلاف پر بھرپور مزاحمت کی گئی ہے، ہم انہی کے نقش قدم پر ہمیشہ ظلم اور نا انصافیوں پر جمہوری مزاحمت کرتے چلے آرہے ہیں، اب بلوچ عوام میں شعور اور آگاہی آگئی ہے، کوئی بھی قوت ہم سے ہمارے بنیادی حقوق چھین نہیں سکتی، ہمیں مزدری کیلئے کمپوٹر سے منسلک کرنا اور ڈپی کمشنر کے آفس سے اپنے من پسند افرادکو بارڈر بھجنا غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا قبول نہیں، اور ان کا یہ عمل ناقابل برداشت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں