چمن سے اغوا قبائلی رہنما 21 روز بعد بھی بازیاب نہ ہوسکے، پشتون قبائلی جرگہ
چمن (انتخاب نیوز) قبائلی رہنماء مغوی حاجی بورمحمد اچکزئی 21دن بعد بھی بازیاب نہیں ہوسکے انتظامیہ اغواء کاروں کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں پشتون قبائلی جرگے کے سرپرست اعلی سردار اٹل خان اچکزئی کا پریس کانفرنس سے خطاب چمن پشتون قبائلی جرگے کے سرپرست اعلیٰ سردار اٹل خان اچکزئی ودیگر نے چاچا کے اغوا کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے گھرانوں بڑے اور بزرگ حاجی بورمحمد اچکزئی کو چند عناصر نے 16 اکتوبر کو جب وہ شام 6 بجے اپنے بچوں کو مدرسے سے لے کر گھر جا رہے تھے ان کو اغوا کر لیا گیا جس کو آج 21 دن گزر گئے ہیں اس حوالے سے پریس کانفرنس کے ذریعے اور انتظامیہ اور صوبائی حکومت کو اطلاع دی اس کے علاوہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن ہوم سیکرٹری آئی جی پولیس آئی جی ایف سی چیف سیکرٹری و دیگر کو باقاعدہ درخواست دے چکے ہیں جس پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ تو اس سلسلے میں ہمیں بے بس نظر آتی ہے حاجی بورمحمد اچکزئی 80 سالہ بزرگ ہے دل کے مریض بھی ہے اگر ان کو کچھ بھی ہوا اس کی ذمہ داری انتظامیہ اور صوبائی حکومت پر عائد ہو گی انہوں نے کہاکہ ان عناصر کے سامنے ایم پی اے اور ایم این اے بھی بے بس ہے جو ابھی تک اس سلسلے میں ابھی تک کچھ نہیں کر سکے ہیں حاجی بورمحمد کو 4 گاڑیوں میں سوار 20 کے قریب افراد تھے مزاحمت پر انہوں نے فائرنگ بھی کی اس واقع کو تین ہفتے ہو گئے ہیں جس کے خلاف پشتون قبائلی جرگے کل بروز سموار ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے ایک مظاہرہ کریگی اس مظاہرے میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گی۔


