چاغی میں صحت کی سہولیات کا فقدان ایک لاکھ سے زائدنفوس آبادی سرکاری ایمبولینس کی سہولت سے محروم
چاغی (انتخاب نیوز)چاغی میں صحت کی سہولیات کا فقدان، ایک لاکھ سے زائد آبادی والے شہرکے عوام ایمبولینس کی سہولیات سے محروم، غریب لوگ سخت پریشان تفصیلات کے مطابق چاغی شہر اور گردونواح کے عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں آر ایچ سی چاغی کے لیئے تین ایمبولنس دیئے گئے ہیں مگر تینوں ایمبولنس خراب وناکارہ اور تینوں ایمبولنس کو ٹائر تک نہیں، چاغی شہر کے غریب مریض تینوں ایمبولنس سے مستفید نہیں ہو رہے ہیں کیونکہ تینوں ایمبولنس چاغی اسپتال میں خراب حالت میں پڑیں ہیں جبکہ غریب مریض پک اپ اور فیلڈر گاڑیاں بھاری بھر کرایہ پر حاصل کرکے اپنے مریضوں کو دالبندین، نوشکی اور کوہٹہ علاج لینے پر مجبور ہیں کرایہ پر حاصل کرنے والے پک اپ ،اور فیلڈر گاڑیوں میں آکسیجن و دیگر سہولیات میسر نہیں ہوتی ہیں جس کے وجہ سے مریض راستے میں دم توڑ دیتے ہیں دوسری جانب محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے ضلع چاغی کے تینوں ایمبولنس کی مرمت اور تیل کی مد میں بھاری بھر فنڈز آتے ہیں مگر نہ جانے وہ فنڈز زمین نگل جاتی یا آسمان کھا جاتی ہے چاغی کے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت کے ذمہ داراں چیف سیکرٹری بلوچستان ، سیکرٹری محکمہ صحت ایم پی اے چاغی و دیگر زمہ داراں سے فوری نوٹس لیکر چاغی کے لیئے مختص تین ایمبونس کی حالت کو بہتر بنا کر انھیں مریضوں کے استعمال میں لانے کے لیئے اقدامات اٹھائیں۔


