کارکنوں پر مقدمہ درج کرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حق دو تحریک
پنجگور (انتخاب نیوز) حق دو تحریک کے ضلعی ترجمان نے انتظامیہ کی جانب سے تسپ میں حق دو تحریک کے کارکنوں پر ایف آئی آر درج کرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اپنا جائز حق مانگنے پر ہمیں ایف آئی آر سے مرعوب نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ بارڈری معاملات کو حل کرنے کے بجائے لوگوں کو سننے کے بجائے طاقت کے ذریعے ڈرانے کی کوشش کررہی ہے جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور کے سرحدی بارڈر پر واقع تحصیل پروم کے لوگ کاروبار کی بندیش ضلعی انتظامیہ کی ناروا سلوک کے خلاف گزشتہ نیم ماہ سے تحصیلدار آفیس جائیں کے سامنے ٹینٹ لگا کر احتجاجی دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کی زمہ داری ہے کہ انہیں جاکر سننتے افسوس کہ انہیں طاقت کے ذریعے چلنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا ہے ہم ضلعی انتظامیہ کو دو دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ اگر ہمارے لوگوں کی ایف آئی آر ختم و بارڈر کمیٹی پروم کے مطالبات نہیں مانے گئے تو پروم جائیں کا احتجاجی ٹینٹ سی پیک روڑ پر منتقل کردیں گے۔


