پرامن سیاسی ورکرز اور قبائلی افراد پر حملہ حکومتی ناکامی ہے، ثناءاللہ زہری

خضدار (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے خضدار میں پارٹی رہنماءملک عبداللطیف شاہوانی اور قبائلی شخص نائب عبدالغنی بنگلزئی ودیگر بے گناہ افراد ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک سوچھے سمجھے سازش کے تحت پرامن سیاسی ورکرزاور قبائلی افراد پر حملہ کیا جارہاہے اس طرح کے بزدلانہ اور تخریب کاری کے واقعات میں ملوث افراد انسانیت کہنے لائق نہیں ہیں تخریب کاری کے ان واقعات سے ہمیں اپنی سیاسی کاز اور سوچ سے دور نہیں رکھا جاسکتا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری کا کہنا تھاکہ پے درپے واقعات سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہوچکا ہے ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات نہیں کیئے جارہے ہیں ملک عبداللطیف شاہوانی و دیگرپر دن دیہاڑے مصروف شاہراہ پربم حملہ سیکورٹی کی ناکامی کی واضح دلیل ہے حکومت اور مقامی انتظامیہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر حملہ کرنے والے تخریب کاروں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ ملک عبدالطیف شاہوانی و دیگر پر بم حملے کے خلاف پیپلز پارٹی پورے صوبے میں احتجاج کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں