بلوچ خواتین اور بچوں کو کس جرم اور قانون کے تحت اٹھایا جاتا ہے، وی بی ایم پی
کراچی (انتخاب نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کیساتھ ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بولان سے بلوچ خواتین کی رہائی کیلئے سیاسی پارٹیوں، سماجی و انسانی حقوق کی تنظیموں اور سخت عوامی ردعمل کی وجہ سے ممکن ہوئی اور بلوچ خواتین کو رہا کیا گیا، لیکن سوال یہ ہے کہ خواتین کو کس جرم میں کس قانون کے تحت اٹھایا گیا تھا؟ انہیں ہراساں کرکے انکی عزت نفس کو مجروح کیا گیا، اس کے ذمہ دار ریاستی ادارے ہیں اورانہیں جواب دینا ہوگا۔
Load/Hide Comments


