خضدار کے اکثر بیسک ہیلتھ یونٹس غیر فعال، عوام صحت کی سہولیات سے محروم
خضدار (انتخاب نیوز) محکمہ صحت کے اکثر بیسک ہیلتھ یونٹس (BHUs) غیر فعال ہیں۔ بیشتر (BHUs) کا عملہ اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہے اور کچھ علاقوں کے (BHUs) کے ملازم دوسرے اضلاع میں اپنا کاروبار کررہے ہیں۔ ہم اہالیان خضدار چیف سیکرٹری بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان، سیکرٹری ہیلتھ، منسٹر ہیلتھ بلوچستان، کمشنر قلات ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر خضدار سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری نوٹس لیکر ضلع خضدار کے تمام بی ایچ یوز کو بحال کرکے غریب عوام کو ان کی دہلیز پر صحت جیسی سہولت فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔
Load/Hide Comments


