مسائل کا حل جمہور کو فیصلے کا اختیار دینے میں ہے،فیصل جاوید

اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرفیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ مسائل کا حل جمہور کو فیصلے کا اختیار دینے میں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ عوام کی ایک بہت بڑی تعداد اپنے کپتان کے استقبال کے لئے بے تاب ہے ،ملک کے تمام تر مسائل کا حل جمہور کو فیصلے کا اختیار دینے میں ہے، الیکشن کرائے ، ملک بچاﺅ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں