جعفرآبادمیں فوج کی حمایت میں ریلی اور مظاہرہ

جعفرآباد(انتخاب نیوز)ڈیرہ اللہ یارمیں فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکانے فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اورسیکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور یکجہتی کااظہارکیا۔تفصیلات کے مطابق جعفرآبادمیں پی ٹی آئی کی اداروں کے خلاف بیانیئے کی مخالفت اور فوج کے حق میں میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یارکے کونسلرعطا اللہ گولہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں مختلف طبقہ فکرکے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عطااللہ گولہ ودیگرمقررین نے کہاہے کہ فوج نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں اپنے عوام کا بھرپورساتھ دیاہے سیلاب ہوں یا دیگر قدرتی آفات افواج نے ملک اورعوام کی خدمت کی ہے پی ٹی آئی دشمن ممالک سے ملک کرہمارے اداروں کے خلاف سازش کررہے ہیں جس کی ہم شدیدالفاظ میں مزمت کرتے ہیں فوج کی لازوال قربانیوں کی بدولت بلوچستان سمیت پورے ملک میں امن واستحکام آیاہے ۔ فوج کے خدمات اورقربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتی ہیں بلوچستان کے لوگ فوج اور ایف سی کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں