لسبیلہ کینال کا مرمتی کام تیز، پانی کی سپلائی تا حال معطل

حب (نمائندہ انتخاب ) لسبیلہ کینال شگاف مرمت و بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیاسیکرٹری ایریگیشن بلوچستان کے ہدایات کی روشنی میں ا یکسین ایریگیشن عبدالجبار زہری نے کینال کے متاثرہ حصے کی۔بحالی کا کام تیز کردیا ہے ایکسئن ایریگیشن لسبیلہ کینال نے مقامی صنعتی ادارے کے تعاون سے لسبیلہ کینال میں گزشتہ روز یونے والے شگاف کو پُر کرنے کیلئے ہیوی مشینری سائٹ پر پہنچا دی ہے ایکسین ایریگیشن کینال عبدالجبار زیری کا کہنا ہے کہ حب ڈیم سے لسبیلہ کینال کو پانی کی فراہمی عارضی طورپر معطل کی گئی ہے مرمتی کام مکمل ہوتے ہی حب ڈیم سے لسبیلہ کینال کو پانی سپلائی بحال کی جائیگی ایکسئن ایریگیشن کا کہنا تھا کہ وہ کینال کے مرمتی کام کی دن رات مانیٹرنگ کررہے ہیں سیکرٹری ایریگیشن کی خصوصی احکامات پر لسبیلہ کینال کے متاثرہ سیکشن پر بحالی کا کام جاری ہے محکمہ ایریگیشن کا عملہ بحالی کام میں شریک ہیں ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد کام مکمل کیا جائے۔شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ دو پسٹل بمعہ ایمونیشن، تین موبائل فون برآمد کئے ہیں۔گرفتار زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال جبکہ دوسرے دو ملزمان کو تھانے منتقل کردیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں