عمران خان ملک کی بقاءاورسلامتی کا جنگ لڑرہے ہیں،تحریک انصاف بلوچستان
کوئٹہ(انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے نائب صدر عالم خان کاکڑنے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم وپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک کی بقاءاورسلامتی کا جنگ لڑرہے ہیںتحریک انصاف ترقی اورخوشحالی کادوسرانام ہے، امپورٹڈ حکمرانوں کے پاس عوام کو ریلیف دینے کےلئے کوئی پلان نہیں ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے دفتر میں ملاقات کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کاکوئی ذاتی ایجنڈا نہیں بلکہ ان کاایجنڈااورمشن ملک وقوم کوحقیقی آزادی دلانے اورملک کی بقاءاورسلامتی کو یقینی بناناہے تحریک انصاف ہی ملک وقوم کو نہ صرف ترقی اورخوشحالی فراہم کرسکتی ہے بلکہ عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کی قیادت میں عوام ملک کی حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل ہیں۔بلوچستان تحریک انصاف اورعمران خان سے محبت کرنے والوں کی سرزمین ہے، حقیقی آزادی کے حصول کے لئے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں جوسڑکوں پرنکل چکے ہیں اور عوامی سمندر کاراستہ کوئی بھی نہیں روک سکے گاانہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے پاس عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے امپورٹڈ حکمرانوں نے مہنگائی کے تمام سابقہ ریکارڈتوڑ دیئے ہیں مہنگائی کے ہاتھوں عوام دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں اورعوام ملک میں حقیقی آزادی چاہتے ہیں جسے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان ہی لاسکتے ہیں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ موجودہ امپورٹڈ حکمرانوو بہالے جائے گا


