پاک افغان بارڈر پھنسے ہوئے مسافروں کیلئے کھول دیا گیا
چمن (انتخاب نیوز) چمن پاک افغان بارڈر پھنسے ہوئے مسافروں کیلئے کھول دیا گیا پاک افغان بارڈر گزشتہ شب پیش آنے والے ناخوشگوار واقع کی وجہ سے سیکورٹی فورسز کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا واقع میں افغان سرحد سے ایک نامعلوم شخص نے پاکستانی سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار رحمت اللہ جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے جاں بحق سیکورٹی اہلکار کا تعلق ڈی جی خان سے تھا بارڈر بند ہونے کی وجہ سے دونوں جانب سینکڑوں مسافر پھنس گئے تھے جنہوں نے سرحد پر احتجاج بھی کیا بارڈر پر صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستانی فورسز نے تصدق گیٹ پیدل آمدورفت کیلے کھول دیا جبکہ ساتھ ہی آنے جانے کی ٹائمنگ جاری کردی جس میں صبح 9:30 سے شام 6:30 تک چمن سے قومی شناختی کارڈ والوں کیلئے کھلا رہے گا جبکہ شام 3:30 سے شام 6:30 افغان تذکرہ رکھنے والوں کیلئے کھلا رہے گا جبکہ مین دوستی گیٹ ابھی بھی بند رکھا گیا ہے جس کو کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ساتھ میں افغانستان آفیشل کی جانب سے پاکستانی سیکورٹی سے درخواست کی گئی جس میں پھنسے ہوئے پاکستانی مسافروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ باڈر پر افغان سائیڈ پر بہت زیادہ رش ہے ہونے کی وجہ سے بارڈر پر روشنی کا اہتمام نہ ہونے کی وجہ سے تصدق ماڈل چیک پوسٹ پر پیدل آمدرفت سلسلہ اب معطل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 15 تاریخ صبح 7:30بجے سے لیکر ساڑھے 10:30 بجے تک امدرفت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گا۔


