قلات اور منگچر میں پائپ لائن میں دس پونڈ مزید گیس کا اضافہ کیا جائیگا، جے یو آئی
منگچر(انتخاب نیوز)قلات منگچر کے علاقوں کو گیس کی فراہمی کے لیے کوشش کی جارہی ہیں جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے قلات منگچر پائپ لائن میں دس پونڈ مزید گیس کا اضافہ کیا گیا ہے جس کو خوش آئند قراردیتے ہیں اگر گیس پریشر میں مزید اضافہ کیا جائے تو گیس صارفین گیس بل بھی باقاعدگی سے ادا کریں گے ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سردارزادہ میرسعیدلانگو، تحصیل امیر مفتی ابوبکر، ٹکری عبدالمالک نیچاری،مفتی محمدفضل لانگو،،سوشل ورکر حاجی ظہور احمد محمد شہی ودیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے جی ایم انور بلوچ اور زونل منیجر ہاشم عالیزئی، فرید کاکڑ ودیگر کی ذاتی دلچسپی لیکر گیس پریشر میں اضافہ کرکے 10 پونڈ فراہم کرنا شروع کردیا ہے جو ان ان کی عوام دوست اقدام ہے قلات منگچر کا شمار ملک کے سردترین علاقوں میں ہوتا ہے ہم امید رکھتے ہیں کہ گیس پریشر میں مزید اضافہ بھی جلد کیاجائے گا کیونکہ قلات منگچر کے گیس صارفین گزشتہ کئی عرصے سے گیس سے مکمل محروم تھے اب سردیاں بھی شروع ہوئی ہے عوام کو متبادل ایندھن لکڑی، ایل پی جی مہنگے داموں مل رہے ہیں جو ہرغریب مزدور کسان کی قوت خرید سے باہر ہیں اس لیے گیس کی سپلائی میں بہتری ضروری ہوگیا تھا جس پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے جی ایم انور بلوچ، زونل منیجر قلات محمدہاشم عالیزئی کی ذاتی کوششوں سے قلات منگچر کے گیس صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس پائپ لائن میں 10 پونڈ گیس اضافی فراہمی شروع کردی گئی ہے جس سے گیس صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورامید رکھتے ہیں کہ گیس پریشرمیں مزید بہتری کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ قلات منگچر کے گیس صارفین کو اپنے ضرورت کے لیے گیس میسرہوسکے اس سے گیس صارفین بھی بخوشی گیس بل جمع کریں گے کیونکہ انہیں مناسب قیمت میں گیس ان کی گھر کی میں میسرہوتی ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام عوام کی بنیادی ضروریات اورسہولیات کی فراہمی کے لیے ہمیشہ ہرفورم پرآواز بلند کرتی رہی ہے سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام کی توجہ گیس سپلائی پر دلائی گئی تو آج گیس سپلائی میں بہتری لائی گئی ہے جوکہ خوش آئندہ اقدام ہے ہم امید رکھتے ہیں کہ گیس پریشرمیں جلد مزید بہتری لائی جائے گی۔


