سرکاری ملازمین اداروں کو چلانے میں ریڈ کی ھڈی کے حیثیت رکھتے ہے،گہرام بگٹی

کوئٹہ :آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کے وفد نے ایپکا ضلع کوئیٹہ صدر رحمت اللہ زہری کی قیادت میں صوبائی وزیر لیبر اینڈ مین پاور بلوچستان نوابزادہ گہرام خان بگٹی سے ملاقات کی اور انہیں ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد میں ایپکا بلوچستان کے ترجمان غلام سرور مینگل ایپکا ورکرز ویلفیئر بورڈ کے صدر عزیز شاہوانی سینئر نائب صدر احمد نواز لانگو شامل تھے صوبائی وزیر لیبر اینڈ میں ن پاور نوابزادہ گہرام خان بگٹی نے ایپکا کوئیٹہ وفد کو ملازمین کے جائزمسائل حل کرنے کی یقین دھانی کراتے ہوے سکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڑ کو ہدایت کی کہ ایپکا کے کیساتھ مذاکرات کرکے انکے جائز مسائل حل کیئے جائیں صوبائی وزیر لیبر اینڈ میں ن پاور نوابزادہ گہرام خان بگٹی نے ایپکا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین اداروں کو چلانے میں ریڈ کی ھڈی کے حیثیت رکھتے ہے ملازمین کو جو حق آہیں ن وقانون دیتا ہے ان حقوق کے راہ میں رکاوٹیں ڈالنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اپنے ادارے میں خدمات سر انجام دینے والیفوت شدہ ملازمین کے بچوں کو ملازمتیں دینگے پروموشن سرکاری ملامین کا جائز اور آہینی حق ہیہم کام کرنے والے لوگ ہے عملی کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں ایپکا بھی اپنے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے ہر وقت جدوجہد پہ رہتی ہے اس موقع پر رحمت اللہ زہری نے صوبائی وزیر لیبر اینڈ میں پاور نوابزادہ گہرام خان بگٹی کا شکریہ ادا کیا کہ نوابزادہ صاحب نے ایپکا کے تمام جائز مسائل کرنے کی یقین دھانی کراتے ہوے ملازمین کے دل جیت لیے ایپکا ورکرز ویلفیئر بورڈ کے عزیز شاہوانی نے صوبائی وزیر لیبر اینڈ مین پاور نوابزادہ گہرام خان نیکی جانب سے مسائل حل کرے کی یقین دھانی کے بعد ورکرز ویلفیئر بورڈ میں کل شروع ہونے والے احتجاجی تحریک کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں