موسیٰ خیل، میت لیکر جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ ، دو افراد زخمی

کوئٹہ(این این آئی) موسیٰ خیل میں میت لیکر جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق کوئٹہ سے موسیٰ خیل جانے والی ایمبولینس پر درگ کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔ حکام کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے واقعہ کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں