ترک فورسز کے شام اور عراق میں کرد آزادی پسندوں کے ٹھکانوں پر حملے، 31 افرد جاں بحق
انقرہ :ترکیہ کی فورسز نے شام اور عراق میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے بم دھماکے میں ترک حکام نے کردآزادی پسندوں کے ملوث ہونے کا دعوی کیا تھا تاہم کالعدم کرد گروپ پی کے کے نے حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔ترک وزارت دفاع کے مطابق ترکیہ فورسز نے ان بم دھماکوں کے بعد کارروائیاں کرتے ہوئے شام اور عراق کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے جس میں کرد آزادی پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔شامی کرد ترجمان نے کہا کہ ترکیہ کی فورسز کے حملوں میں بڑی آبادی پر مشتمل دو گاں کے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔ترک وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق آزادی پسندوں کے شیلٹرز، بنکرز، ٹنلز اور ویئر ہاسز کو کامیابی سے تباہ کیا گیا ہے جب کہ شمالی شام اور شمالی عراق میں کرد آزادی پسندوں کے 89 ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے۔شام میں کام کرنے والے برطانوی انسانی حقوق تنظیم کا کہنا ہیکہ ترکیہ کے حملوں میں صرف شمالی شام میں 31 جاں بحق ہوئے جب کہ عراق میں حملوں کا ہدف واضح نہیں ہوسکا ہے۔اس سے قبل اتوار کے روز ترکیہ کی سرحد کیساتھ شام سے ایک راکٹ بھی فائر کیا گیا تھا جس میں چند افراد زخمی ہوئے۔


