انجمن تاجران و ڈرائیورز ویلفئیر ایسوسی ایشن کی کال پر شہر بھر میں شٹرڈان ہڑتال
پنجگور (انتخاب نیوز)انجمن تاجران و ڈرائیورز ویلفئیر ایسوسی ایشن کی کال پر بارڈر و موبائل فون ڈیٹا کی بندیش کے خلاف شہر بھر میں شٹرڈان ہڑتال ٹریفک معمول سے کم تمام کاروباری و تجارتی مراکز بند رہے شہریوں کو اشیا خوردونوش کی حصول کیلئے شدید مشکلات کا سامنا رہا انجمن تاجران و ڈرائیورز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے رہنماں کے مطابق پنجگور میں بارڈر کے حوالے سے اداروں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کاروبار تباہ ہوئی ہے اور گزشتہ نیم سال ہوچکے ہیں کہ انٹرنیٹ ڈیٹا کو بغیر کسی وجوہات کے بند کردی گئی جس کی وجہ سے آن لائن کاروبار سمیت ایجوکیشن شدید متاثر ہوئی ہے لوگ اس جدید دور میں ملکی و غیر ملکی سوشل رابطوں سے کٹ ہوکر رہ گئی ہے جب تک بارڈر و موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا بحال نہیں ہوگی بازار غیر معینہ مدت تک بند رہے گی۔
Load/Hide Comments


