زمینوں پر قبضے کر نے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے،محمد نسیم کاکڑ

کوئٹہ(انتخاب نیوز) ہنہ اوڑک کوئٹہ کے نمائندہ کمیٹی کے رہنماء محمد نسیم کاکڑ نے گور نر بلو چستان، وزیر اعلیٰ بلو چستان، کمانڈر 12کورسے مطالبہ ہے کہ ہنہ اوڑک کے زمینوں پر قبضے کر نے والوں خلاف قانونی کاروائی اور سیلا ب کے نتیجے میں ہو نے والے 11ارب روپے کے نقصانات کے ازالے لئے فوری طوپر اقدامات اٹھائے جائیں۔یہ بات انہوں نے ملک نور الدین کاکڑ، ملک محمد ایوب کاکڑ، حاجی محمد آصف کاکڑ، مولوی رحمت اللہ کاکڑ، عجب خان کاکڑ، مو لوی علی جان کاکڑ نے منگل کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کے نتیجے میں ہنہ اوڑک میں 150گھر تباہ ہو چکے ہیں، لیکن تین ماہ گزر جا نے کے بعد بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دورہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ویلی کے اچھے گرانے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اب مجبوراً محنت مزدور کی غرض سے شہروں کا رخ کر کے نکل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سالانہ ٹیکس،خوراک،مختلف پھلوں اور دیگر اشیاء کوئلہ، گیس کی صورت میں ویلی سے حاصل ہو تی ہیں، ابھی تک ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ویلی میں موجود کوئی سر کاری ڈاکٹر نہ میڈیکل سٹاف نے وزٹ کیا اور نہ ہی کسی کو اس بات کا احساس ہے کہ مشکل وقت میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دینی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہنہ ویلی کے قریب کوئلہ اور دوسرے معدنیات کے بڑے ذخائر ہیں جو پچھلے 50سالوں سے ہفتہ وار ہزاروں ٹک کوئلہ نکلا لتے ہیں لیکن انکے اونرز نے آج تک کسی تر قیاتی کام میں حصہ نہیں لیا۔ انہوں نے کہاکہ ہنہ اوڑک میں چھ اقوام آباد ہیں ہم تمام اقوام ولی تنگی کے جدی پشتی مالک اور وارث ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سیلاب کے دوران لینڈ مافیا گروپ کی جانب سے بزور اسلحہ لوگوں کی زمینوں پر خرید و فروخت کے نام پر قبضہ کر نے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ زمین ہنہ میں آباد میں تمام اقوام کی مشترکہ زمینیں ہیں جسکی ابھی تک خاندانی تقیم نہیں کی گئی ہے۔انہوں نے گور نر بلو چستان، وزیر اعلیٰ بلو چستان، کمانڈر 12کورسے مطالبہ ہے کہ ہنہ اوڑک کے زمینوں پر قبضے کر نے والے خلاف قانونی کاروائی اور سیلا ب کے نتیجے میں ہو نے والے 11ارب روپے کے نقصانات کے ازالے لئے فوری طوپر اقدامات اٹھائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں